ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ترکی کے وزیراعظم احمد داﺅد اوغلو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترک وزیراعظم کا استقبال وفاقی وزیر احسن اقبال نے کیا۔ اس دورے میں ترک وزیراعظم پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ اسٹرٹیجک شراکت داری کونسل کے چوتھے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جبکہ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاک ترک وزرائے اعظم کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ ترک وزیراعظم کے ہمراہ بڑے کاروباری افراد کا ایک گروپ بھی آیا ہے جو دوطرفہ تجارت پر بات چیت کرے گا۔
وزیراعظم بننے کے بعد احمد داﺅد اوغلو کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے،اس سے قبل وہ ترکی کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اسلام آباد آئے تھے۔