ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد کا شناختی کارڈ نہ ہونے والے افراد کی میت کو ایچ ایٹ اور ایچ الیون قبرستانوں میں دفنانے میں پابندی عائد کر دی۔
سروے کے مطابق ایچ ایٹ کا سرکاری قبرستان 500 کنال تک پھیلا ہوا ہے۔اس میں قبروں کے لیے 190پلاٹ بنائے گئے تھے جبکہ ایک پلاٹ میں 128سے150قبروں کی جگہ بنائی گئی ہے، قبرستان میں اس وقت تقریبا 40 ہزار سے زائد قبریں ہیں، جگہ کم ہونے کے باعث یہاں اب تدفین بند کر دی گئی ہے۔
ایچ الیون قبرستان کا کل رقبہ 4000کنال ہے یہاں 35 پلاٹ بنائے گئے ہیں جبکہ ایک پلاٹ میں 300 قبروں کی جگہ ہے۔ ناقص انتظامیہ کے باعث قبرستانوں میں جنگلی جانور داخل ہونے سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔
پابندی پر شہریوں کا کہنا ہےکہ میت دفنانے کے لیے شناختی کارڈ کی شرط سمجھ سے باہر ہے ۔ایچ الیون قبرستان کا آدھے سے زیادہ حصہ خالی ہے اس پابندی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے یہاں مرنا بھی مشکل کر دیا ہے۔