پیر, 25 نومبر 2024


پاکستان تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دے گا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے جب کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہیے۔پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پرعالمی برادری سے مل کر کام کر رہا ہے۔ پاکستان تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment