منگل, 26 نومبر 2024


آرٹیکل 62اور 63پر تاریخی فیصلہ آنے والا ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں آرہا ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مارچ ملک کیلئے اہم مہینہ ہے ، پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے ۔ آرٹیکل 62اور 63پر تاریخی فیصلہ آنے والا ہے ۔
ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور میں دفتر کھولنا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ 20کروڑ عوام کے دلوں پر راج کر چکا ہوں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment