پیر, 25 نومبر 2024


شرجیل میمن ہائی کورٹ میں پیش

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وطن واپسی پر گرفتار اور پھر رہائی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپنے اہل خانہ سے فون پر گفتگو کی اورصورتحال سے آگاہ کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن کی خیریت دریافت کی اور گر فتاری سے متعلق بھی پوچھا جس پر شرجیل میمن نے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔شرجیل میمن اپنے وکیل شکیل عباسی ایڈو و کیٹ کے ہمراہ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
شکیل عباسی کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت کے کاغذات دکھانے کے باوجود نیب حکام نے بالکل غیر قانونی اقدام کیا۔انہوں نے بتایا کہ نیب نے شرجیل میمن کے کاغذات ضمانت کی مجھ سے تصدیق کر ائی۔
ادھرمعاون خصو صی وزیر اعلیٰ سندھ تیمور تالپر نے کہا کہ چوہدری نثار کے کسی گلو بٹ نے عدالتی احکامات کی کاپی پھاڑ کر پھینک دی۔تیمور تالپر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے کوئی مزاحمت نہیں کی ،وہ جانے کے لیے تیار تھے ،پھر بھی ایسی بد تمیزی اور بدسلوکی کی گئی جس کی بالکل توقع نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل میمن دکھی اور صدمے میں ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment