ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پارا چنار دھماکے کی شدیدی مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارا چنار دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں شہید اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاراچنار کی نور مارکیٹ میں امام بارگاہ کے خواتین گیٹ سے کار دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 15 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔