ایمز ٹی وی(آسلام آباد)سیاستدانوں نے حکومت کو مشورہ دے دیا کہ یمن کے بحران میں نہیں الجھنا چاہیے۔
قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی جنگ میں نہیں الجھنا چاہیے، قومی اسمبلی میں اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس جنگ کوآسان نہ سمجھے، یہ خطرناک چنگاری ثابت ہوگی جس میں سب جل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو مسلمان ممالک میں پیدا ہونے والے خلفشار کو کم کرنا چاہیئے۔
جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے ذریعے امریکہ شیعہ سُنی کو لڑانا چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے یمن میں سعودی ملٹری ایکشن پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہاکہ یمن کے خلاف پاکستان کو امریکہ سعودی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔۔ پاکستان کو پہلے سے ہی فرقہ واریت کا سنگین مسئلہ درپیش ہے، پاکستان جنگ میں ساتھ دینے کے بجائے مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرے