ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پانامہ فیصلہ آنے کے بعد پہلا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی ایک گروہ میں بیٹھاہوں جہاں کرپشن ہورہی ہو تو ذمہ داری مجھ پر بھی آتی ہے اور اگر مجھے کوئی غلط بات ہوتی اور مجھے اس کا علم ہوتا تو اسی روز ن لیگ چھوڑ دیتا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے سختی سے تلقین کی ہے کہ دو تین کی بات نہ کی جائے اور نہ ہی ججز کے بارے کوئی بات کی جائے.
ہمارے ہاں اچھے سے زیادہ برے کام کی تشہیر زیادہ ہوتی ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ معاملہ اب بھی عدالت میں ہے اور اسے عدالت پر ہی چھوڑ دینا چاہیے،الزام لگانے والوں کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں،نواز شریف کے خلاف الٹی گنگا بہائی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ثبوت بھی خود دیں مخالفین پھڈا بازی چاہتے ہیں۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کچھ دنوں کے لئے موخر کردی ہے اور آئندہ پیر تک نیوز گیٹ سکینڈل کی رپورٹ آجائے گی۔ڈان لیکس کی رپورٹ پانامہ فیصلے کی وجہ سے موخرکی گئی۔