ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی وجہ سے معاشر ے میں عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے‘ دہشتگردی کے باوجود پاکستانی قوم نے ہمت نہیں ہاری‘ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مثبت بیانیے پر بات کر رہے ہیں‘پاکستانی قوم ایک بہادر اور باہمت قوم ہے‘ پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے‘پاکستان قومی ورثے سے نوجوانوں کو آگاہی دی جائے گی‘دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 سال سے ملک دہشتگردی کا شکار رہا ہے دہشتگردی کی وجہ سے معاشر ے میں عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قوم ایک بہادر اور باہمت قوم ہے.قومی تشخص کو بحال کرنے کے لیے تمام اقدامات کرینگے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں فلمی صنعت کو بحال کیا جا رہا ہے۔
میڈیا سے متعلق پراجیکٹس بنانے پرنوجوان طلبا مبارکباد کے مستحق ہیں نوجوان نسل کی آگاہی کے لیے پوری دنیا فلم انڈسٹری کو استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی گلوبل چینل کو بچوں کے پروگرامز کیلئے مختص کیا جا رہا ہے گزشتہ 35سال میں براڈ کاسٹنگ میں بچوں کے لیے کوئی کام نہیں ہوا قومی سطح پر بچوں کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی ورثے سے نوجوانوں کو آگاہی دی جائے گی پاکستان کے مثبت تشخص کی بحالی پوری قوم کا عزم ہے۔آج کی نمائش سے دنیا میں پاکستان کامثبت تشخص اجاگر ہوا ہے میڈیا حکومتی کاوشوں میں ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچنے کے لیے میڈیا کردار ادا کرے۔