پیر, 25 نومبر 2024


تازہ اعتراضات سے لگتا ہے کہ حالات اچھے نہیں

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے جواب سے مطمئن نہیں خدشات بڑھ گئے ہیں، جے آئی ٹی تحقیقات کی بجائے خود فریق بنتی جارہی ہے، پانامہ میں ایک خاندان کو نشانہ بنایا گیا،مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے تازہ اعتراضات سے لگتا ہے کہ حالات اچھے نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لئے آمریت کے خلاف جنگ لڑی ہے ،وزیراعظم قانون کا احترام کرتے ہوئے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ، پانامہ کی آڑ میں ایک خاندان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،خطرہ ہے کہ اس کی آڑ میں جمہوری نظام کو نقصان نہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے بارے میں تحفظات بڑھ گئے ہیں، ہم جے آئی ٹی کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں، کارکنوں کو جے آئی ٹی میں جانے سے روک دیا گیا ہے ،میں نہیں جانتا کہ گاڑی جوڈیشل اکیڈمی کے اندر جائے گی یا باہر رکے گی ؟۔انہوں نے کہاکہ مقدمے کے فیصلے سے قبل ریمارکس دیے جائیں تو خدشات بڑھتے ہیں ،کیا حکومتوں کی ساکھ نہیں ہوتی؟ پانامہ کیس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،مقدمہ کا سیاسی مستقبل اور جمہوریت سے گہرا تعلق ہے ۔
 
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے تازہ اعتراضات سے لگتا ہے کہ حالات اچھے نہیں ہیں ،جے آئی ٹی کے دو ممبران سے جو بات شروع ہوئی تھی ،اب اعتراضات تمام اراکین تک پہنچ گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1