ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نوازشریف جے آئی ٹی میں 3گھنٹے پیشی کے بعد باہر آگئے ۔وزیر اعظم سے اس دوران مختلف مالی معاملات کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد باہر آگئے ہیں ، ان سے جے آئی ٹی میں 3گھنٹے 7منٹ تک تفتیش کی گئی ۔وزیر اعظم نوازشریف صبح 11بجکر 15منٹ پر جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے جنہوں نے3 گھنٹے کے بعد باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو ایک ایک پیسے کا حساب دیدیا ہے۔ کوئی ایسا خاندان نہیں جس نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہو۔
یاد رہے وزیر اعظم نوازشریف جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے اپنی ذاتی گاڑی میں بغیر پروٹوکول کے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے ۔