اتوار, 24 نومبر 2024


پیپلز پارٹی کی سابق ایم این اے تحریک انصاف میں شامل

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سابق ایم این اے ڈاکٹر سمعیہ امجدنے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
ڈاکٹر سمعیہ امجد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں نعیم الحق اور عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انھوں باضابطہ طور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران کے وژن ، بصیرت اوران کے منشور کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہوں۔
تحریک انصاف کے دونوں رہنماﺅں نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو تحریک انصاف میں قابل قدر اضافہ قرار دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment