پیر, 25 نومبر 2024


مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس کے دوران "شیم شیم" کے نعرے

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے گذشتہ دنوں پمز ہاسپٹل میں خاتون صحافی کو ہراساں کرنے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شیم شیم کے نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں دانیال عزیز اور طارق فضل چوہدری پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے آئے تو وہاں موجود صحافیوں نے بھرپور احتجاج کیا، شیم شیم ، ظلم کے یہ ضابطے، نواز تیرے ضابطے ، ہم نہیں مانتے کے نعرے بلند کئے۔ اس دوران رہنماءمسلم لیگ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے ، وزرات داخلہ سے مکمل رابطے میں ہیں ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی کریں گے۔ پمز انتظامیہ نے جو کیا وہ سراسر زیادتی ہے انتظامیہ کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔اگلے24گھنٹوں کے دوران ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پمز انتظامیہ سے واقعے کی فوٹیج منگوا لی ہے۔ زیادتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف پمز کے دائرہ کار میں کارروائی نہیں کرسکتے، وزارت داخلہ سے مکمل رابطے میں ہوں ان کے خلاف ضرور کروائی ہوگی۔
احتجاج کے دوران صحافی کھڑے ہوگئے انہوں نے لیگی رہنماﺅں کو گھیر لیا، صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر اگلے 24گھنٹوں میں اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو مسلم لیگ کی کسی بھی پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے ۔ بد ازاں طارق فضل چوہدری کی یقین دہانی کے بعد صحافی پریس کانفرنس کے لئے بیٹھ گئے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments11