اتوار, 24 نومبر 2024


امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

 

ایمزٹی وی (امریکا)ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور سامنے آنیوالے ردعمل کے بعد امریکہ کی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ امریکی عہدیدار کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزکوپاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد پیداہونیوالی صورتحال کو معمول پر لایاجاسکے اور پاکستان کو اعتماد میں لیا جاسکے لیکن پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ایلس ویلز کو وقت نہیں دیاجس کی وجہ سے ان کا دورہ التواءکا شکار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی اعلیٰ حکام نے بتایاکہ وہ مصروف ہیں اور وقت نہیں دے پائیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment