اسلام آباد: سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے چوہدری نثار کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نےایک الیکشن شیرکے بغیرلڑا تھا اور بری طرح ہارے تھے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے چوہدری نثارکے بیان پرکہا کہ وہ بیان جہاں سےشروع ہوا تھا وہ اس بیان کوپسند نہیں کرتے۔ سابق وزیربرائے اطلاعات ونشریات نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے چوہدری نثار کی مدافعت کا اندازہ ہوتا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک الیکشن شیر کے بغیرلڑا تھا اور وہ بری طرح ہارے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنما پرویز رشید کے بیان پرترجمان چوہدری نثار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی سے واجبی تعلق والوں کو جواب نہیں دیتے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑدیں، سابق وزیر داخلہ نے پارٹی کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیے۔