اتوار, 24 نومبر 2024


واجد ضیا بیان میں رائے دے کر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)لندن فلیٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نیب کے گواہ واجد ضیا بیان میں رائے دے کر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجودگی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ کیپٹن صفدر جج کے روبرو پیش ہوئے۔
وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں دبئی سے سعودیہ اسکریپ مشینری کی منتقلی کے حوالے سے بات کی گئی، نیب نے متحدہ عرب امارات کو ایم ایل اے لکھا جس کا یو اے ای گورنمنٹ نے جواب دیا، ان تمام چیزوں میں جے آئی ٹی نے اپنی رائے، تبصرے دیئے جو کہ ناقابل قبول شواہد ہیں، واجد ضیاء بیان میں رائے دے کر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment