اتوار, 24 نومبر 2024


الیکشن کمیشن نے بائیو میڑک،الیکڑانک وڈٹنگ مشینوں کی فوری خریراری سے معذرت کرلی

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)انتخابی اصلاحات کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمشن نے عام انتخابات کے لیے فوری طور پر بائیومیٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فوری خریداری سے معذوری کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دسمبر 2015ء سے پہلے عام انتخابات سے متعلق بائیو میٹرک سسٹم متعارف نہیں کروایا جاسکتا۔ تحریک انصاف نے تیسرے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر کوئی تجویز پیش نہیں کی۔ اجلاس میں اصلاحات کے لیے آئین و قوانین کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

الیکشن کمشن نے ذیلی کمیٹی کے ارکان کو سمندر پار پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے استعمال سے متعلق سسٹم لگانے کے بارے میں بھی دشواریوں سے آگاہ کیا۔ ماہرین نے تکنیکی اعتراضات اٹھائے ہیں جس کے بعد ذیلی انتخابات اصلاحات کمیٹی نے آئندہ ہفتے ماہرین کو کمیٹی میں بلا لیا ہے۔ زاہد حامد نے کہا کہ برطانیہ میں بھی عام انتخابات کے لیے مینوئل سسٹم ہے جرمنی بھی بائیو میٹرک اور ای وی ایم سے مینوئل سسٹم پر آگیا ہے۔ بھارت میں اگرچہ یہ سسٹم رائج ہے تاہم وہاں یہ سسٹم اختیار کرنے کی وجہ سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی نہیں ہو سکتی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment