ایمز ٹی وی(اسلام آباد) گیس اور بجلی کے بعد اب یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔گیس مہنگی، بجلی مہنگی اور اب پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے والی ہے، حکومت نے آئندہ مالی سال سے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے پچاس پیسے، ڈیزل چھ روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے چھ روپے جبکہ ایچ او بی سی دس روپے تک بڑھ سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ماہرین کے مطابق حکومت ڈیزل اور پیٹرول زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، جس میں کمی کرکے قیمتوں میں اضافہ روکا جاسکتا ہے