اتوار, 24 نومبر 2024


انڈونیشیا نے پاکستان کو درامدار کے وسیع مواقع فراہم کیے

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دے دی ہے جس سے تجارت میں توازن قائم ہوگا اور پاکستان کو درآمدات کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔


وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارت کےمعاہدے کے نتیجے میں پانچ سال میں انڈونیشیا کی برآمدات دوگنا ہو گئیں اور پاکستان کی انڈونیشیا کی برآمدات میں چالیس فیصد کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے تسلیم کیا کہ اب پاکستان کو بیس مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی دی جائے گی۔ ان بیس مصنوعات میں آم، چاول، ٹیکسٹائل، ڈینم، اور تمباکو وغیرہ شامل ہیں۔


مشیر تجارت نے کہا کہ اس وقت ان بیس مصنوعات کی درآمدات اڑتالیس میلین ڈالر ہے اور کوشش ہو گی کہ درآمدات کو ایک سو پچاس میلن ڈالر تک پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ ایک اور عالمی منڈی تک رسائی مل چکی ہے اور اب ان کے لیے تجارت کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کے ملائیشیا کے ساتھ بھی گفتگو جلد شروع ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment