اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی مذمت اور شہیدوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پھر بلوچستان میں معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا،
حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ حکومت دہشت گردی کی نرسریوں سے لاعلم ہو،حکومت دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے