اتوار, 24 نومبر 2024


ملک بھرمیں تعلیمی ادارےکھولنےکااعلان

اسلام آباد: ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

اجلاس کے بعدوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تمام صوبائی وزراء تعلیم کی مشاورت اور کوروناکی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مرحلے وار تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیا ہے۔

میڈ یاکانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہےاورکورونا کی دوسری لہر میں کافی حد تک ٹھہراؤ آیاہے۔

جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پہلے مرحلے میں18 جنوری سےنویں ،دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز کاآغاز کیا جائے گاجبکہ  دوسرے مرحلے میں پرائمری سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے25جنوری سے اور آخری مرحلے میں ملک بھر کی جامعات اور ہائرایجوکیشن یکم فروری سے کھولے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11جنوری سے آن لائن لرننگ ہوسکتی ہے اور رواں سال بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment