اسلام آباد: وفاقی وزیر برائےتعلیم شفقت محمود کاامتحانات سےمتعلق اہم بیان سامنےآگیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، اسکولز کھول کر تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے، رواں سال امتحان کے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں نہیں بھیجا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اب امتحانات ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بچوں کو کہوں گا کہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔