منگل, 03 دسمبر 2024


پی ٹی اے نےفونزکی عارضی رجسٹریشن کےلیےنیاطریقہ کارتیارکرلیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے فون سیٹوں کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا طریقہ کارتیارکرلیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں /غیر ملکیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ان سمندر پار پاکستانیوں /غیر ملکیوں جو مختصر مدت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوں کے فون سیٹوں کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا طریقہ کارتیار کیا ہے۔

پی ٹی اے اس نئے نظام کی پائیداری اور اس کی تکنیکی فعالیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تیاری اور جانچ کے عمل میں ہے۔ جو کہ جلد ہی فعال کر دیا جائے گا۔

مزید تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ: www.pta.gov.pk  پر نظام فعال ہو جانے پر دستیاب ہو ں گی۔ نئے طریقہ کار کے تحت موبائل ڈیوائسز 120 دنوں تک بغیر کسی ٹیکس/ڈیوٹی کے کام کرتی رہیں گی۔

درخواست دہندہ پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے اپنے کوائف اور ڈیوائس آئی ایم ای آئی داخل کرکے عارضی رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

پی ٹی اے یہ نظام پاسپورٹ نمبر کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) کے ساتھ ساتھ درخواست گزار کے موبائل نمبر سم کی تصدیق کے لیے موبائل آپریٹروں کے ساتھ منسلک کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment