منگل, 03 دسمبر 2024


نئےچئیرمین ایچ ای سی کاانتخاب مکمل میرٹ پرہوگا،وفاقی وزیرتعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر حسین نے نئےچئیرمین ایچ ای سی کا انتخاب مکمل میرٹ پرہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یکساں نصاب کے معاملے پر جمعرات کو محکمے سے بریفننگ لونگا جس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ اس نصاب کا کیا کرنا ہے کیونکہ سندھ کو اس نصاب پر اعتراض ہے اگر نصاب میں بہتری کی گنجائش ہے تو اسے بہتر ضرور کیاجائے گا مگر ہم اس معاملے پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آرڈیننس پر آرڈیننس لا کر اعلی تعلیم کا برا حال کیا ایچ ای سی کے چیرمین کی مدت کم کرنے کی کوشش کی تاہم عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم ایچ ای سی کی خودمختاری ضرور چاہتے ہیں لیکن اس کے چئیرمین کا کہیں جواب دہ ہونا بھی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے چئیرمین ایچ ای سی کا انتخاب مکمل میرٹ پر ہوگا اور اس کی مدت چار سال کے لیے ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ محکمہ کے تحت آنے والے تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور جہاں خامیاں اور کمی ہوگی انھیں فوری دور کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment