منگل, 03 دسمبر 2024


حج کےلئےسعودی عرب جانےوالی پروازوں کےمسافروں کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی

کراچی: سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ آپریشن سے قبل تیاریاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب جانے والی پروازوں کے مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ائرپورٹ پر سعودی عرب سے جدید اسٹیٹ آف آرٹ مشینیں درآمد کی جائیں گی۔ 10جدید بیگیجزاسکیننگ مشینیں ملک کے مختلف ائرپورٹس پر نصب ہوں گی۔ قبل از حج آپریشن میں سعودی عرب جانے والے عازمین اور دیگر مسافروں کا سامان جدید مشینوں کے ذریعے اسکین کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ سیکرٹری ہوابازی منصوبے کے نگراں ہیں، جس کے تحت جدید مشینیں کراچی،اسلام آباد اور لاہور ائرپورٹس پر نصب ہوں گی۔ جدید مشینیں ائرپورٹ پر جوائنٹ وینچر کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔ مسافروں اور سامان کی چیکنگ میں سی اے اے،اے ایس ایف،کسٹمز اوردیگر ادارے شامل ہوں گے۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق جدیدبیگیجز اسکیننگ مشینیں مسافروں کے سامان کے ساتھ ساتھ طیارے کے لیے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment