بدھ, 26 فروری 2025


میٹرک فرسٹ اینول امتحان 2025 کیلئےفول پروف انتظامات مکمل کئےجائیں

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کےزیرانتظام 4 مارچ سے شروع ہونے والےامتحانات کےلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ ہےبورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام 4 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک فرسٹ اینول امتحان 2025 کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کئے جائیں۔

چیئرمین بورڈ نے بریفنگ میں بتایا امتحان میں 120024 امیدوار شامل ہو رہے ہیں، 399 امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے، 97گرے و ہارڈ امتحانی مراکز ہیں۔ ضلع اٹک میں 15، ضلع جہلم میں 17، ضلع چکوال میں 8، تلہ گنگ میں 11، ضلع مری میں 9 اور ضلع راولپنڈی میں 37حساس سینٹرز کی نشاندہی گئی ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کی جائے اور ہال میں کیمرے لگائے جائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment