بدھ, 26 فروری 2025


ایک وینیوپرتمام میچزکھیلنےکوبھارت کےلیےبڑاایڈوانٹیج قرار

سابق انگلش کرکٹرز نے بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ایک وینیو پر تمام میچز کھیلنے کو بھارت کے لیے بڑا ایڈوانٹیج قرار دے دیا ۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا میزبان تو پاکستان ہے، لیکن ہوم ایڈوانٹیج بھارت کو حاصل ہے۔

سابق کپتان مائیکل اتھرٹن کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنے حریفوں کے برعکس نئی کنڈیشنز اور سفر کے چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو ایک ہی وینیو پر کھیلنے کے باعث دوسری ٹیموں پر اہم برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ میرے خیال میں یہ اچھی بات ہے کہ ٹورنامنٹ آگے بڑھ سکتا ہے اور ظاہر ہے کہ بھارت کو ایک وینیو پر کھیلنے سے بہت بڑا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں خراب کارکردگی کے باعث باہر ہوچکا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment