ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف نے 425 میگا واٹ نندی پور پاور پروجیکٹ کے آڈٹ کا حکم دیا ہے جس کے بعد وزارت پانی وبجلی نے وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو نندی پور پاور پروجیکٹ کا آڈٹ کرنے کے لیے باضابطہ طور پر خط لکھا دیا ہے۔ آڈیٹر جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3 ٹرمز آف ریفرنسز کے تحت آڈٹ کیا جائے جس میں بتایا جائے کہ اس منصوبے کی لاگت کیا تھی اور اس پر کتنی رقم خرچ ہوئی جب کہ منصوبے میں اضافے کی وجوہات بھی بیان کی جائیں۔ وزارت پانی وبجلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں نندی پور پاور پروجیکٹ کے آڈٹ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے
وزیراعظم نوازشریف نے نندی پور پاور پروجیکٹ کے خصوصی اور کمرشل آڈٹ کا حکم دے دیا
- 11/09/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1390 K2_VIEWS
Leave a comment