اتوار, 24 نومبر 2024


تحریک انصاف نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کوچیلنج کر دیا۔

ایمز ٹی وی( اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کو حلقہ بندیوں کو ہائی کورٹمیں چیلنج کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیف الاسلام نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق درست نہیں لہذا حلقہ بندیوں سے متعلق اتھارٹی کا 10 اکتوبر کا حکم کالعدم قراردیا جائے اور یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور حلقہ بندیوں کے لئے قائم اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی شکست نظر آرہی تھی اس لئے اسلام آباد میں حلقہ بندیاں کی گئی ہیں جو پری پول دھاندلی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment