اتوار, 24 نومبر 2024


تاجکستان سے 1000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کی فزیبیلیٹی رپورٹ مکمل

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تاجکستان پاکستان ہائیڈل بجلی معاہدے ’کاسامنصوبے‘ کی فزیبیلیٹی رپورٹ مکمل ہوگئی، مئی تک کام شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ’کاسامنصوبے‘ کے تحت پاکستان کو تاجکستان سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی ملے گی۔

کاسا منصوبے کے تحت سات سو پچاس کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام رواں سال مئی سے شروع ہوجائے گا اورمنصوبے پر ایک ارب سولہ کروڑ ڈالرکی لاگت آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف رواں سال مئی میں منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تاجکستان جائیں گے۔ منصوبہ سال دو ہزاراٹھارہ تک مکمل ہوجائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment