پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سانحہ باچاخان یونیورسٹی میں اہم پیش رفت!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)خیبرپختوانخوا کی صوبائی حکومت نے باچا خان یونیورسٹی کے حملے کے ملزمان کے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کے لئے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے میں ملوث ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کے لئے وفاق سے قانونی رائے بھی حاصل کر لی ہے اور وزارت قانون و انصاف نے طویل مشاورت کے بعد رائے دی ہے کہ ان مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھجوایا جا سکتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزارت داخلہ اگلے ایک دو روز میں مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کر دے گی باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث دہشت گرد ریاض، نور اللہ، عدیل ، ضیا اور ابراہیم کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹس میں مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کو وکیل کرنے اور اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment