پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ایک بار پھر ملک گیر مظاہروں کا اعلان!

ایمزٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے خلاف 6 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، گیس پر اضافی ٹیکس اور غیر شفاف نجکاری پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں 6 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف پیٹرول کی قیمت میں کم کمی کے خلاف ملک گیر مظاہرے کرے گی جب کہ قومی مفادات کونسل کو اعتماد میں لیے بغیر اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے اور گیس پر ٹیکس لگانے سمیت کسانوں اور ورکرز پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اس لیے تحریک انصاف ان تمام مظالم کے خلاف احتجاج کرے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کا باضابطہ اعلان عمران خان کل پریس کانفرنس میں کریں گے جبکہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف غریبوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment