پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


تحریک انصاف ٹوٹ گئی۔۔۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب کمیشن میں ترمیم اور پارٹی میں انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے اختلافات دور کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اسد عمر، حامد خان، چوہدری سرور اور شاہ فرمان پر مشتمل یہ کمیٹی پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تجویز پر بنائی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تجویز دی تھی کہ ہمیں دوسروں کے لئے ایک مثال بننا ہوگا اس کے لئے ہمیں خود کو مک مکا کی سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ پارٹی کے اندر اور باہر چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کے مستعفی ہونے کی باتیں ہورہی ہیں ، اگر ایسا ہوا تو اس سے پارٹی کی ساکھ شدید متاثر ہوگی۔ کمیٹی نے شاہ محود قریشی کی تجاویز کی ورشنی میں فوری طور پر کام بھی شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment