ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف نےخواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے جو 5 مارچ تک اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
خواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی کی تشکیل کے لئے بنائی گئی کمیٹی وزیر اعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیراحمد، اشتر اوصاف، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت انوشہ رحمان، اکرام بخاری، ارم بخاری، ڈاکٹر شزرا منصب علی خان ،شائستہ پرویز ملک، سینیٹرعائشہ رضا فاروق اورڈاکٹر اعجاز منیرپرمشتمل ہوگی جب کہ وفاقی وزیرزاہد حامد کمیٹی کے کنوینئرہوں گے۔
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ملکی،غیر ملکی قوانین کےتحت جامع حکمت عملی بنائے گی،وزیر اعظم آفس کی جانب سے پالیسی سے متعلق ورکنگ پیپربھی تیار کرلیا گیا ہے اور جنہیں کمیٹی ریفرنس پیپرکے طورپراستعمال کرے گی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 مارچ تک اپنی حتمی سفارشات پیش کرے، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 8 مارچ کوخواتین کےعالمی دن کےموقع پر حکومت اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی۔