ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت ایک ارب، 30 کروڑروپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، 5 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے ملک بھرمیں چینی دال ، آٹا، کھجوریں، گھی، بیسن، چنا، چاول، دودھ، مشروبات سمیت ایک ہزار سے زائد اشیا پر 5 فیصد سے15فیصد تک سبسڈی دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے رمضان پیکیج کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی ہے جس کی منظوری کے بعد رمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا،رمضان پیکیج رمضان مبارک سے ایک ہفتہ قبل نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اعلان کے موقع سے شروع کرنے کی تجویز پر غورکیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے رمضان پیکیج کا مقصد عام صارفین کو مصنوعی مہنگائی سے بچانا اور اس کی حوصلہ شکنی کرنی ہے، پیکیج کو مانیٹرکرنے کیلیے آپریشن روم بنایا جائیگا تاکہ عام آدمی کو فوائدپہنچ سکیں۔
Leave a comment