ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو ٹی او آرز بنائے ہیں اس کا اطلاق مجھ پر کیا جائے اگر میں اپنے آپ کو پیش کرسکتا ہوں تو وزیراعظم کیوں نہیں کرتے۔ مانچسٹرسے اسلام آباد واپسی پر بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر کبھی الزام نہیں لگاتا بلکہ صفائی دیتا ہے، پارلیمنٹ میں آج اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کروں گا پھر وزیراعظم سے بھی چاہوں گا کہ وہ الزامات کا جواب دیں، وزیراعظم کی تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن یقین ہے کہ وہ اپنی تقریر کر کے ایوان سے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ویسانہیں کہ جو ہے وہ چلتا جائے گا، کسی ایک میڈیا ہاؤس کو خرید کر مخالفین پر کیچڑ اچھالنے سے کام نہیں بنے گا، اگر کوئی آپ سے کچھ پوچھے تو اس کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر جوچیف جسٹس نے کہا سب کو معلوم تھا کہ یہی جواب آنا تھا، چیف جسٹس نے بالکل ٹھیک بات کہی کہ کمیشن کا اختیار محدود ہے اگر تحقیقات شروع کی تو صدیاں لگ جائیں گی۔
لیڈر کبھی الزام نہیں لگاتا بلکہ صفائی دیتاہے، عمران خان
- 16/05/2016
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1336 K2_VIEWS
Leave a comment