ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت نے پاناما لیکس پر ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنے نمائندوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، میر حاصل بزنجو، انوشہ رحمان اور اکرم خان درانی پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں دونوں جانب سے 6،6 اراکین شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کے نمائندوں میں سینیٹر اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، غلام احمد بلور، بیرسٹر سیف، طارق اللہ اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں جب کہ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کسی کے پاس نہیں ہوگی اور کمیٹی 2 ہفتوں میں اپنی تجاویز ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہے۔