ایمزٹی وی(آزادکشمیر) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ ذرائع کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے سائنٹفک طریقے سے پری پول دھاندلی کی، ہم ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی پریس کانفرنس کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کرپشن، دھاندلی اور بدعنوانی کو شکست ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 26 نشستیں لے کر پہلے نمبر پر رہی جب کہ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو 2، 2 اور سابق حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کو صرف ایک نشست پر کامیابی ملی۔
انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے سائنٹفک طریقے سے پری پول دھاندلی کی
- 22/07/2016
- K2_CATEGORY آزاد کشمیر
- 1651 K2_VIEWS
Leave a comment