اتوار, 24 نومبر 2024


بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے ۔ جس میں چار معصوم شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی فوج شہری آباد ی کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی حکمرانوں کی ہدایت پر کنٹرل لائن کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ لیکن بھارت ان منفی ہتھکنڈوں سے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا ۔ انہوں نے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں بھارتی گولہ باری سے بے گھر ہونے والوں کو متبادل رہائش فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ تا ہم ہماری فوج کی مجبوری ہے کہ کنٹرول لائن کی دوسری جانب شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ اُس طرف رہنے والے بھی کشمیری ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment