ایمز ٹی وی (مظفر آباد) وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ اب پاکستان میں سب کچھ اچھا ہونا چاہیئے اور غریبوں کی زندگی میں سکون بھی آنا چاہیے۔
مظفرآباد میں قومی صحت پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ آج کل اسپتالوں میں کروڑوں کی باتیں ہوتی ہیں، گردوں کی پیوندکاری میں لاکھوں روپےکاخرچہ ہوتاہے، پیسوں کی کمی کے باعث لوگ علاج نہیں کراپاتے، حکومت غریبوں کوباعزت علاج کی سہولتیں فراہم کررہی ہے، جن کے پاس پیسےنہیں حکومت ان کاعلاج کرائےگی۔ صحت اسکیم ہمارے انتخابی منشور کا حصہ تھی، اس پر بہت عرصےسے کام ہورہا ہے، قومی صحت پالیسی حکومت کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، قومی صحت اسکیم کا اجرا بہت خوشی کی بات ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرناحکومتوں کی ترجیح ہونی چاہئے، پاکستان میں ہر چیز کو بہت اچھا ہونا چاہئے، ملک سے بیماریوں، جہالت کا خاتمہ ہوجائے،پاکستان سےدہشت گردی کاخاتمہ ہوناچاہئے، کراچی سمیت پورے پاکستان کی روشنیاں واپس آناچاہئیں، ملک میں سڑکیں بھی بنیں لیکن غریبوں کی زندگی میں سکون بھی آناچاہیے۔ ہم پاکستان سے بیماری،غربت، جہالت، بےروزگاری کاخاتمہ چاہتے ہیں، ہم سیاست کوسیاست نہیں عبادت سمجھ کرکررہےہیں، اللہ نے ہمیں توفیق عطا فرمائی کہ عوام کی خدمت کرسکیں۔ ہمیں یقین ہے پاکستان میں سب کچھ بہت اچھا ہوجائے گا، ہیلتھ انشورنس پالیسی سے مظفرآباد کے 80 ہزارلوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ہیلتھ کارڈ اسکیم میں کوئی سیاست نہیں۔