پیر, 25 نومبر 2024


آصف علی زرداری سڑکوں کی سیاست کرنے والے ہیں، کارکنان

 

ایمزٹی وی(پشاور)سابق صدرآصف علی زرداری پشاور کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز ضیاءاللہ آفریدی نے ان سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان بھی کیاتھا لیکن آج حیات آباد آمد پر سابق صدر سے ملاقات کا وقت نہ ملنے پر نظریاتی جیالے آپے سے باہرہوگئے، ہنگامہ آرائی اور پارٹی قیادت کیخلاف نعرہ بازی شروع کردی۔
مقامی میڈیا کے مطابق سابق صدر زرداری حیات آباد میں گلزارخان مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے پہنچے تو نظریاتی کارکنان نے شریک پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کی تو ذمہ داران نے صاف جواب دیدیا جس پر کارکنان مشتعل ہوگئے، انہوں نے سابق صدر کی گاڑی کا راستہ روک لیا اور نعرہ بازی کرتے رہے، سابق صدر کے اندرپہنچنے کے بعد دروازہ بند کردیاگیا جس کے بعد بھی یہ کارکنان سڑک پر ”ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں مانتے“ اور ’’کھول کنڈی کھول‘‘ نعرہ بازی کرتے رہے۔
کارکنان کاکہناتھاکہ وہ سڑکوں کی سیاست کرنے والے ہیں اور ہمیشہ پیپلزپارٹی میدان میں رہی ہے ، ہم ڈرائنگ روم کی سیاست ماننے والوں میں نہیں ، زرداری سے ملاقات کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment