بدھ, 24 اپریل 2024


حلقہ پی کے 71 کی نشست سے تحریک انصاف ہاتھ دھو بیٹھی

پشاور : خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 کی نشست سے تحریک انصاف ہاتھ دھو بیٹھی اور وہاں سے اے این پی نے کامیابی حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 پر ضمنی انتخاب منعقد ہوا جس کے تمام 86 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 11 ہزار 416 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9 ہزار 854 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی بیشتر نشستوں کی طرح پی کے 71 سے بھی تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی، اس نشست پر شاہ فرمان کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے گورنر بننے کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ پی کے 71  میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 51 ہے جن میں 79 ہزار 836 مرد اور53 ہزار 615 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ حلقے بھر میں 86 پولنگ اسٹیشنز اور 307 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔حلقے کے 86 میں سے 51 پولنگ اسٹیشنز کو  حساس اور 35  کو حساس ترین  قراردیا گیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment