جمعہ, 22 نومبر 2024


حلقہ پی کے 71، 51پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار

پشاور: خیبر پختو نخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے ، جو شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ پشاور :خیبر پختو نخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71کی نشست گورنر خیبر پختو نخوا شاہ فر مان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چھوڑی تھی ۔اس حلقے پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گورنر خیبر پختو نخوا کے بھائی سمیت 5امیدوار مد مقابل ہیں۔ پی کے 71کے ایک پولنگ اسٹیشن کا ایک منظر،حلقے کے 51پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے،شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کا اصل مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدین سے ہے جبکہ تین آزاد امیدوار بھی انتخابی دنگل میںحصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 33ہزار451ہے جن میں مرد ووٹرز79ہزار 836اور خواتین ووٹرز 53ہزار 615ہیں۔اسی حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 86ہے۔جن میں48مردوں اور 35خواتین کے لئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment