ھفتہ, 23 نومبر 2024


خیبرپختنخواہ کا آئندہ مالی سال کابجٹ آج پیش کیا جائےگا

ایمزٹی وی(پشاور) خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،خیبرپختونخوا کے بجٹ کا مجموعی حجم472 ارب روپے ہے۔ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کی ہےذرائع کے مطابق تعلیم کے شعبے کیلئے10 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو تقریباً بجٹ کا ایک فیصد بنتا ہےاس کے علاوہ 4 ہزاراساتذہ کی بھرتی کیلئے بھی فنڈ رکھے گئے ہیں جبکہ صحت کے شعبے میں 24ارب رکھےجانے کا امکان ہے۔

توانائی اور بجلی کے شعبوں کیلئے3 ارب40 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ ۔ اس کے علاوہ بلدیات کے شعبے کیلئے18 ارب40 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 154 ارب روپے رکھے کئے گئے ہیں، 

 بجٹ میں انصاف کارڈ کیلئے7ارب روپےسےزائد رقم رکھی گئی ہے ۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سستا گھی اور آٹا اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے پانچ ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے، صوبائی حکومت نے صوبے میں گندم پر بھی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے جائینگے۔

صوبے میں امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے35ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment