ھفتہ, 11 جنوری 2025


صوبائی حکومت کاانٹرنیٹ کےمسئلےپر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغور

پشاور: انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پرخیبرپختونخوا حکومت نے ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغور شروع کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا کہ صوبائی حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغورکررہی ہے، دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ مسئلے پر تعاون کیلئے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صوبے میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا کسی کو علم نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment