جمعرات, 05 دسمبر 2024


کےپی کےحکومت کیلئے تعلیمی اداروں سےباہرلاکھوں بچوں کواسکول کےدریچوں تک لانابڑاچیلنج بن گیا

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے مدرسوں میں 300 سے زیادہ آلٹرنیٹ لرننگ پاتھ وے پروگرام سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا۔

قبائلی اضلاع میں 70فیصد لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، تعلیمی اداروں سے باہر لاکھوں بچوں کو اسکول کے دریچوں تک لاناکے پی حکومت کیلئے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

دوسری جانب قبائلی اضلاع میں ہونے والی دہشتگردی کے باعث بھی لڑکیوں کے اسکولوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، ان بچیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ اے ایل پی پروگرام کے تحت صوبے کے 27 اضلاع میں 1250 سے زیادہ سینٹرز قائم کیے گئے جہاں 62 ہزار سےزائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment