ایمزٹی وی(سرگودھا)سرگودھا کے نجی سکول میں سمر کیمپ کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی کے انکشاف پرسکول پرنسپل سمیت 4اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایک ٹیچر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سرگودھا کے علاقہ اقبال کالونی کے رہائشی حیدر علی نامی شخص نے تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیاہے کہ واٹر سپلائی روڈ پر واقع نجی سکول کے دینی تعلیم دینے والے استاد نے اس کے 10سالہ بھانجے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نجی سکول میں دیگر اساتذہ نے بھی بچوں کو زیادتی کانشانہ بنایا ہے۔
شکایات کے باوجود سکول کے پرنسپل نے کوئی کاروائی نہیں کی جس پر سکول کے پرنسپل سمیت 4اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سے زیادتی کے الزام میں ایک استاد کو حراست میں لے لیا گیا ،بچے کا میڈیکل کروانے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے