ایمزٹی وی(لاہور) دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کرتے ہوئے مسافروں اور عملے کو باہر نکال دیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا جب کہ تمام لائٹیں بند کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عملے کو بھی عمارت سے باہر نکال دیا جب کہ پارکنگ کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔