پیر, 25 نومبر 2024


وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے

ایمزٹی وی(فیصل آباد) شہر میں کومبنگ آپریشن کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے دو قریبی ساتھیوں سمیت چار افراد کے گھروں اور ڈیرے کی تلاشی لی گئی،


تلاشی کے دوران ناجائز اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی دو گاڑیاں برآمد ہوئیں۔

شہر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ، خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی اداروں نے ن لیگ کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تو ان کے گھروں سے اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی برآمد ہوئی۔

فیصل آباد کے رپورٹر قمر زمان کے مطابق رانا ثنا اللہ کے متعدد امور کی دیکھ بھال اشفاق چاچو کے ذمہ ہے،


بالخصوص رانا ثنا اللہ کی سکیورٹی کے معاملات اشفاق چاچو کے پاس ہی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ان دو افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں ، اسلحہ ملا ہے تاہم سیکیورٹی ادارے اشفاق چاچو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کررہے۔

اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے رہنما علی اصغر بھولا گجر کے قتل کے بعد اشفاق چاچو کی سرگرمیاں محدود تھیں۔

علاوہ ازیں کومبنگ آپریشن میں دو مزید اشخاص رانا بابر اوررانا پرویز کے ڈیروں کی بھی تلاشی لی گئی جہاں سے ایک گاڑی ملی۔

مزید اطلاعات ہیں کہ اسلحہ کے لائسنس پیش کیے جانے کے بعد اسلحہ واپس کردیا گیا ہے تاہم کومبنگ آپریشن جاری رہے گا، مزید علاقوں میں جلد چھاپے مارے جائیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment