ایمزٹی وی(لاہور) ترجمان شریف فیملی نے طاہرالقادری کی جانب سے شریف برادران کی ملوں میں بھارتی شہریوں کے کام کرنے کا الزام لگانے پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان شریف فیملی نے طاہرالقادری کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی کی شوگر مل میں کوئی بھارتی کام نہیں کرتا، مل 1992 میں قائم ہوئی جس کے 1100 سے زائد ملازم ہیں۔ ترجمان شریف فیملی نے طاہرالقادری پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہےکہ شریف برادران کی شوگر مل میں بھارتی شہری اور جاسوس کام کرتے ہیں اگر پنجاب میں آپریشن ہوا تو بھارتی جاسوس گرفتار ہوں گے